جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، ہڑتال سے پہلے اور ہڑتال کے بعد ہم اسلام آباد بھی جاسکتے ہیں۔
لاہور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہونیوالے دھرنے کے 12ویں دن خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے پہلے یا ہڑتال کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کر سکتے ہیں، حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرنا ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پمز میں 14بچے جان سے گئے، یہ سب نااہلی کے نتیجے میں ہوا ہے، وزیراعظم کی کمیٹی کے اوپر پمز انتظامیہ نے بھی کمیٹی بنا دی ہے، 14 بچوں کی اموات کرپشن اور نااہلی کے باعث ہوئیں، اسپتال میں حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟



