حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس کمی کے ساتھ  پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ  ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 28 اگست کے لیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button