مکہ فوجی اتحاد میں بنگلہ دیش کی انٹری کا امکان، اہم پیش رفت سامنے آگئی

مسلم دنیا کے دفاعی اتحاد میں بنگلہ دیش شامل ہوسکتا ہے؟ ڈھاکا کا بڑا اعلان

ڈھاکا/مکہ (جانو ڈاٹ پی کے) مسلم دنیا کے ممکنہ دفاعی اتحاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے مکہ فوجی اتحاد میں بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت پر بڑا بیان دے دیا۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مکہ فوجی اتحاد میں شامل ممالک بنگلہ دیش کو اتحاد میں شامل کرنے پر متفق ہوتے ہیں تو ڈھاکا اس پیش رفت کو یقینی طور پر انتہائی مثبت انداز میں دیکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ مسلم دنیا کے اپنے دفاع کے لیے ایک فریم ورک ہے اور اس کا بنیادی مقصد مسلم ممالک کے اجتماعی دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد مکہ فوجی اتحاد میں بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مبصرین کے مطابق اگر اتحاد کے رکن ممالک اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرتے ہیں تو مسلم دنیا میں دفاعی اور عسکری تعاون کا ایک نیا باب شروع ہوسکتا ہے۔

کیا بنگلہ دیش بھی مکہ فوجی اتحاد کا حصہ بننے جا رہا ہے؟ وزیر خارجہ کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان نے اس اہم سوال کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button