اسلام آباد بلدیاتی حلقہ بندیوں کے شیڈول میں تبدیلی، حتمی اشاعت 14 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دارالحکومت اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقوں اور یوسیز کی حتمی اشاعت اب 14 اکتوبر کو ہوگی، پہلے یہ عمل 13 اکتوبر کو ہونا تھا۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقوں اور یونین کونسلز کی ابتدائی اشاعت 27 اگست کو کی جائے گی، اعتراضات حلقہ بندی اتھارٹی کے سامنے 28 اگست سے 17 ستمبر تک جمع کرائی جائیں گے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی اعتراضات 2 اکتوبر تک نمٹائے گی، حلقہ بندی اتھارٹیز 9 اکتوبر تک حلقہ بندی کمیٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 اکتوبر کو کی جائے گی۔



