پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن اندراج کیلئے مزید 10 دن کی مہلت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ داخلہ پنجاب نے اسحلہ ڈیلرز کو آن لائن پورٹل پر اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت دیدی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب آرمز لائسنس پورٹل پر ڈیجیٹل انوینٹری سے متعلق اسلحہ ڈیلرز کی تربیتی ورکشاپ  کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے 350 سے زائد اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ تربیتی ورکشاپ میں آن لائن پورٹل پر تمام کوائف کے اندراج کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ داخلہ نے اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر آن لائن پورٹل پر اندارج کیلئے مزید 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلحہ ڈیلرز کے موجودہ اسٹاک اور خرید و فروخت کے اندراج کیلئے 6 ستمبر 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جب کہ صوبے میں اسلحہ ڈیلرز کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں کل413 رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز میں سے230ڈیجیٹل انوینٹری پر کوائف درج کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button