میئر نیویارک ظہران ممدانی کی یومِ آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ یومِ آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ میلے میں شرکت کرکے پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

ظہران ممدانی نے سوشل میڈیا پر تقریب میں شرکت کی تصاویر بھی شیئر کیں اور نیویارک شہر کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

نیویارک کے میئر نے بہتر معاشرے کی تشکیل میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کمیونٹی کی خدمات اور مثبت کردار کی تعریف کی۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ ہم ہر روز پاکستانی کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جس کے کھلے دل، عزم اور بہتر زندگی کے خوابوں نے اس شہر کو تشکیل دینے میں مدد کی ہے جسے وہ اپنا گھر کہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button