آزاد کشمیر انتخابات:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنی نشست بچانے میں کامیاب

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پیر کو پولنگ ہوئی اور اب ایل اے 17 ضلع باغ 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔
اس حلقے سے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کےچوہدری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس کے علاوہ ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔



