مصنوعی زہانت نے وکالت کی جگہ بھی لے لی

ریاض: متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے جیٹکس 2024 کے دوران "ورچوئل وکیل” منصوبہ متعارف کرایا ہے، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہے۔ یہ منصوبہ سادہ مقدمات میں قانونی اداروں کی مدد کرے گا اور عدلیہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرے گا۔

"ورچوئل وکیل” کا مقصد وقت کی بچت اور خدمات کی بہتری ہے، اور یہ وزارت انصاف کی قانونی نصوص کی قومی ڈیٹا بیس کا استعمال کرے گا۔ اس کا تجرباتی آغاز 2025 میں ہوگا۔ وزیر انصاف نے کہا کہ یہ منصوبہ عدلیہ کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو موثر بنائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button