ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے!پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کا’’حرم‘‘کی حدود میں مشترکہ’’مکہ دفاعی‘‘معاہدہ

اسلام آباد/مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی تعاون کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچے، جہاں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔
مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ہونے والے مشترکہ سربراہی اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
🔈 PR No. 2️⃣0️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Makkah Al-Mukarramah Summit for Joint Defence
🔗⬇️ pic.twitter.com/mIzASADmau
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 7, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت تینوں ممالک دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور بازدار قوت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھی دفاعی تعاون کا معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔



