وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

مکہ مکرمہ (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشعل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور باہمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button