براڈ پیک حادثہ، 5 غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل

سکردو(جانوڈاٹ پی کے) براڈ پیک پر پیش آنے والے افسوسناک برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آرمی ایوی ایشن نے انتہائی دشوار گزار اور خطرناک علاقے میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے جاں بحق کوہ پیماؤں کی میتوں کو بحفاظت سکردو پہنچایا۔

یاد رہے کہ براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

حکام کے مطابق مشکل موسمی حالات اور بلند پہاڑی علاقے کے باوجود امدادی ٹیموں نے کارروائی جاری رکھی۔

مزید خبریں

Back to top button