وزیر ریلوے کا دو معطل ٹرینوں کی بحالی کا اعلان

لاہور/ اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کورونا وبا کے دوران بند کی جانے والی دو اہم ٹرینوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق، لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی ‘بابو مسافر ٹرین’ کو 20 اگست اور ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ‘ساندل ایکسپریس’ کو 21 اگست سے فعال کر دیا جائے گا۔ وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی شدید طلب پر کیا گیا ہے اور رواں برس مزید ٹرینیں بحال کرنے کے ساتھ وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق سہولیات میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button