تربیلا ڈیم 95 فیصد بھر گیا، پانی کی سطح 1545 فٹ تک پہنچ گئی

تربیلا(جانوڈاٹ پی کے) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد ڈیم 95 فیصد بھر گیا ہے، جبکہ پانی کی موجودہ سطح 1545 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو ڈیم کی مجموعی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ سے صرف 5 فٹ کم ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 5 اگست کو تربیلا ڈیم 94 فیصد تک بھر چکا تھا، جبکہ رواں سال پانی کی آمد میں اضافے کے باعث ڈیم انتظامیہ نے 5 اگست کی صبح سے سپل ویز کی پوزیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپل ویز کی پوزیشن تبدیل ہونے کے بعد ڈیم سے تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک پانی کے اخراج کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق پانی کی صورتحال اور دریائی بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اضافی پانی کے اخراج کو محفوظ انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button