اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے

اومان (جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت اومان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اردن میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ اور متفقہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستانی وفد کی شرکت فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button