یکم ربیع الاول 15 اگست اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ موسمیات کی ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی فلکیاتی پیش گوئی  کرتے ہوئے کہا کہ  یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کی فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں  ہے ،  یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے ۔ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام سات بجکر چالیس منٹ مقرر ہے چاند کی عمر،فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں ۔ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button