وزیراعظم کا 6 اگست کو دورہ سعودی عرب متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزہراعظم شہباز شریف کا جلد سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع ہے جس میں اُن کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔
نجی ٹی وی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا 6 اگست کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک یا 2 روز کا ہوگا جس میں اُن کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



