کراچی کی ترقی ڈراموں میں ڈرامہ بن گئ، عظمیٰ بخاری کا پی پی پی اور سندھ حکومت پر شدید طنز

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید طنزیہ تیر چلا دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے دعوے اب سنجیدہ سیاست کی بجائے ڈراموں میں تفریح اور مزاح کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
بھائی ماننا پڑے گا کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے واہ بھائی 👏👏 pic.twitter.com/9xgVFvYu3D
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2026
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں کراچی کی ٹرانسپورٹ اور ترقی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ کلپ کے ساتھ انہوں نے لکھا:
بھائی! ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ سیاسی بیان پر بھی ردِعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز اپنایا تھا۔ انہوں نے مسکرانے والے اسٹیکرز کے ساتھ لکھا تھا، "اف! ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟”
سیاسی حلقوں میں عظمیٰ بخاری کے اس سخت طنز اور سوشل میڈیا پوسٹس کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری لفظی جنگ کی ایک نئی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔



