بیرسٹرعقیل کا نئے صوبوں کی حمایت کیساتھ بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نئے صوبوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہر چیز کے لیے سیاستدانوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کی ناز بلوچ نے نئے صوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کوئی بھی سوچ ہو فیصلہ پارلیمان نے کرنا ہے، سندھ کے عوام نئے صوبوں کا خیال مسترد کرتے ہیں۔



