اوکاڑہ پولیس کا سنگین جرائم میں کمی کا دعویٰ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ماہ جولائی میں وارداتوں میں ملوث 12 گینگز کا خاتمہ ہوا گینگز کے 30 ارکان گرفتار ہوئے جن سے 01 کروڑ 07 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ملزمان سے 72 پسٹل ، 7 گن ، 1 رائفل ، 04 کاربین ،02 ریوالور اور 267 گولیاں برآمد ہوئیں منشیات برآمدگی پر 88 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ملزمان سے 25 کلو چرس اور ہیروئن 2200 گرام برآمد ہوئی 1457 لیٹر شراب ، 336 لیٹر لہن اور 07 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں 356 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 40 جبکہ بی کیٹیگری کے 316 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے 42 عدالتی مفروران جبکہ 36 ٹارگیٹڈ آفینڈرز گرفتار کئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا۔



