ننکانہ صاحب میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس، امن و امان اور سیلابی صورتحال کا جائزہ

ننکانہ صاحب(رضوان سلطان/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )بریگیڈیئر فرقان شبیر نے کہا ہے اداروں کو فریم ورک سے نکل کر انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کام کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر رعنا حمید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس کے دوران ڈی پی او ننکانہ صاحب نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات اور امدادی سرگرمیوں اور علاقے سے شہریوں کے انخلاء بارے بریفنگ دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button