مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے باہرنکالا،حمزہ شہبازکی بیگم طلعت شوکت سے ملاقات کے موقع پرگفتگو

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں برادران پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا اور اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کیا ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے سابق ایم پی اے و ضلعی صدر خواتین ونگ بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ سے ملاقات میں کیا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کا امیج پوری دنیا میں بلند ہوا۔ انھوں نے کہا کہ نطریاتی ورکر پارٹی کا سرمایہ ہیں انشاء اللہ ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے گھراس روٹ لیول پہ ورکرز ہی کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں



