سوئنگ کے سلطان کا’’کتا‘‘گم،2لاکھ50ہزارتلاش کرنے والے کیلئے انعام!

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مبینہ طورپر اپنے پالتو کتے سے محروم ہوگئے۔وسیم اکرم کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز8کے علاقے سے ایک پالتو کتا گم ہو گیا ہے جس کی تلاش کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔مالکان نے پتہ بتانے والے کے لیے دو لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ-لانگ کوٹ مکمل سیاہ رنگ کا ہے،جسے آخری بار ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا ہے۔




