جان شیرخان اسکواش ٹورنامنٹ،عالمی کھلاڑی ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی0-3سے مات دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)عالمی کھلاڑی ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی 0-3سے مات دے کر جان شیر خان مارخور چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ 2026 جیت لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مصحف شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے اپنے حریف کے خلاف مکمل طور پر بالادستی قائم کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ناصر اقبال نے محض15منٹ کے مقابلے میں پہلا گیم1-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 3-11 سے کامیابی پا کر تیسرے گیم میں 3-11 فتح حاصل کرتے ہوئے وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔



