مصنوعی ذہانت سے تحریر کردہ خبریں قارئین کے لیے زیادہ پیچیدہ ہیں،تحقیق

برلن : سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں صحافیوں کے تحریر کردہ متن اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ متن کی فہمی کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ  مصنوعی ذہانت سے تحریر کردہ  خبروں کو قارئین کے لیے سمجھنا زیادہ مشکل ہے۔

جرمنی کی لڈوگ میکسی میلین یونیورسٹی  کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں صحافیوں کے تحریر کردہ متن اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ متن کی فہمی کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

سائنسی جریدے جرنلزم: تھیوری، پریکٹس اور کرٹیسزم میں 22 اکتوبر کو  شائع ہونے والی اس تحقیق میں برطانیہ میں ویب سائٹس پر باقاعدگی سے خبروں کا مطالعہ کرنے والے  کم از کم 3000 افراد نے حصہ لیا ۔

مزید خبریں

Back to top button