سام سنگ S 25 الٹرا کی لانچ کی ممکنہ تاریخ منظر عام پر

سام سنگ کا  نیاآنے والا گلیکسی S25 الٹرا 2025 میں اینڈرائیڈ کے سب سے بہترین ریلیز میں سے ایک بننے جا رہا ہے، اور خبریں اشارہ کرتی ہیں کہ یہ سال کے شروع میں جنوری یا فروری میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فلیگ شپ ڈیوائس اہم ڈیزائن، ڈسپلے، اور کارکردگی کی اپ گریڈز کے ساتھ آئے گی، اگرچہ ان بہتریوں کے ساتھ اس کی قیمت بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

گلیکسی S25 الٹرا میں ممکنہ طور پر سائز میں معمولی اضافہ ہوگا، جس میں 6.9 انچ اسکرین، پتلے بیزل، اور ایک اسٹائلش فریم ہوگا، جو S24 الٹرا کی نسبت تھوڑا لمبا، پتلا اور کم چوڑا ہو گا۔

اس کو سام سنگ کے بند ہونے والے نوٹ سیریز کی یاد تازہ کرنے کے لیے گلیکسی S25 نوٹ کے نام سے ری برانڈ کیا جا سکتا ہے۔اسے ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ پاور کرے گا، جو موجودہ اسنیپ ڈریگن 8 جن 2 سے بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button