ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ، 200 سے زائد افراد جاں بحق

ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ سے درجنوں افغان شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان شہری غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی۔ ایرانی بارڈر گارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے ایک عینی شاہد افغان باشندے کا کہنا ہے کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے۔

ادھر ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button