اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا نے براہ راست جنگ میں شمولیت اختیار کی: خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا نے جنگ میں شامل ہو کر صہیونی نظام کو بچانے کی کوشش کی

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا نے براہ راست جنگ میں شمولیت اختیار کی۔ امریکا کو محسوس ہو گیا تھا کہ اگر وہ میدان میں نہ آیا تو صہیونی نظام ختم ہو جائے گا۔

https://x.com/khamenei_ir/status/1938172905273299428

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا نے جنگ میں شامل ہو کر صہیونی نظام کو بچانے کی کوشش کی لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جانب سے ایران کی عظیم قوم کو امریکا کے ظالم نظام پر فتح کی مبارک باد پیش ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس موقع پر ایرانی عوام کی مزاحمت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عزت کی راہ پر گامزن ہے اور کسی دباؤ یا دھمکی کے آگے نہیں جھکتی۔

https://x.com/khamenei_ir/status/1938180907887698222

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لیے عسکری مداخلت کی تھی تاہم ایران کی جانب سے سخت مزاحمت کے باعث امریکی صدر کو سرنڈر کا مطالبہ کرنا پڑا تھا۔ اس وقت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں واضح کیا تھا کہ ایرانی قوم ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیتی ہے اور کبھی ہتھیار نہیں ڈالتی۔

https://x.com/khamenei_ir/status/1938184845873844536

حالیہ اعلان کو ایران کے لیے ایک بڑی سیاسی اور اسٹریٹجک کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ خطے میں اس کے اثرات پر عالمی سطح پر غور و فکر جاری ہے۔

https://x.com/khamenei_ir/status/1938185956793761808

مزید خبریں

Back to top button