لاہور پولیس نے بھی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ شروع کردی

4مبینہ پولیس اہلکاروں نے شہری کو روکا،اغواکیا،دھمکایااور40لاکھ بٹورلئے

لاہور پولیس نے بھی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ شروع کردی۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس یونیفارم پہنے چار افراد نے شہری محمد ندیم کو روکا،پہلے تلاشی لی اور پھر دو اہلکار  شہری کی گاڑی میں پچھلی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

4مبینہ پولیس اہلکاروں نے شہری کو روکا،اغواکیا،دھمکایااور40لاکھ بٹورلئے

مبینہ اہلکاروں نے شہری کے منہ پر کپڑا ڈالا اور پھررنگ روڈ پر لے گئے۔
وردی پوش پولیس اہلکاروں نے شہری کو ڈرا دھمکایا اور رہائی کے بدلے دس کروڑ مانگ لئے،پھر پانچ کروڑ کے عوض رہائی کا اشارہ دیا،پیسے نہ دینے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔
مرتا کیا نا کرتا۔شہری نے منت سماجت کے بعد چالیس لاکھ روپے اور طلائی چین دے کر جان چھڑائی۔
ندیم نامی شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ  اپنے پیٹی بندھ بھائیوں کو بچانے کیلئے بھتہ خوری اور تاوان کی دفعات ہی غائب کردی گئی ہیں۔چند روز قبل بھی تھانہ رائیونڈ سٹی میں پولیس اہلکاروں نے دو افراد کو اغوا کرکے بھاری رقم بٹوری تھی۔

مزید خبریں

Back to top button