کھلاڑیوں کی’’سائیکی’’سیٹ کرنے کیلئے پلان آگیا،اب انڈیاکی خیر نہیں!۔ایشیا کپ2025کےسپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈنے بڑا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کل21ستمبرکو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔
Back to top button