کھانا پینا ،نہانا ،اور شیشہ دیکھنا بھی چھوڑ دیا :اداکارہ

مشک کلیم ایک اداکارہ ہیں اور وہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویومیں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں ماڈلنگ کیریئر، ذاتی زندگی اور فیشن انڈسٹری سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ’باڈی ڈسمورفیا‘نامی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا وزن مجموعی طور پر صرف 48 کلو تھا جو کہ غیر صحت مند وزن ہوتا ہے لیکن اس باوجود وہ اس خوف میں مبتلا رہتی تھیں کہ وہ زائد الوزن ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا قد 6 فٹ ہے اور ماڈلنگ کے آغاز میں ان کا وزن 48 کلو تھا لیکن چوں کہ فیشن انڈسٹری کا مطالبہ ہوتا ہے کہ ماڈلز کو انتہائی دبلا پتلا ہونا چاہئیے، اس لیے وہ انڈسٹری کے معیارات کی وجہ سے خوف میں مبتلا رہتی تھیں کہ کہیں ان کا وزن زیادہ نہ ہوجائے اور انہیں کیریئر سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔مشک کلیم کے مطابق اب جب وہ ماضی کی اپنی تصاویر دیکھتی ہیں تو انہیں اپنے آپ پر غصہ آتا ہے کیوں کہ ان تصاویر میں وہ بہت کمزور نظر آتی ہیں اور ان کی ہڈیاں تک انہیں دکھائی دیتی ہیں لیکن اس باوجود وہ اس خوف میں مبتلا رہتی تھیں کہ وہ موٹی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وزن بڑھ جانے کے خوف کی وجہ سے انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا جب کہ وہ نہ تو شیشے میں خود کو دیکھتی تھیں اور نہ ہی وہ نہانے کا سوچتی تھیں۔



