کورونا نے عالمی طاقتوں کو بے بس کر دیا، قوم کی صحت کے بغیر ترقی ناممکن: وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کی عالمی طاقتوں کو بے بس کیا ، کورونا کی طرح کی بے شمار بیماریوں کا بڑا چلینج ہمارے سامنے ہے ، ہیلتھ کیئر کا مطلب ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے، لیکن ہم لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے کے بجائے علاج پر وسائل خرچ کررہے ہیں،قوم صحت مند نہ ہو تو ترقی کے سارے اہداف کا حصول مشکل ہے ۔
اسلام میں بین الوزارتی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت نے کہا ہمارے اسپتال لوگوں کو بیمار بنا رہے ہیں ، بیماریوں کا علاج اتنا مہنگا ہے لوگ علاج کراتے کراتے غریب ہوگئے ، انفرادی فلاح اور بہبود قومی بقا سے جڑی ہوئی ہے، چاروں صوبے اور وفاق ایک ہے ،ہم کوئی فرق نہیں کرتے ، قوم کو صحت مند نہ رکھا جائے تو مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے ۔ صحت کارڈکے ذریعے کم وسائل میں بڑے پیمانے پر علاج کی سہولت دے سکتے ہیں ۔ گیارہ سو ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود لوگ صحت کی سہولیات پر اعتماد نہیں کرتے ۔
وزیر صحت نے کہا حکومتوں کو اگلے دس سال میں اسپتال چلانے کی ذمہ داریوں سے باہر آجانا چاہیے، اس اہم سیشن کے طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے ۔ اجلاس میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بجلی کنکشن اور بی آئی ایس پی میں موجودگی اینٹی پولیو ویکسین پلانے سے مشروط بھی کردی اور کہا پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا نیا ماڈال اپنانے جا رہے ہیں ۔



