کوئٹہ، پاکستان کپ میں بلوچستان کی ٹیم نے چیمپئن بن کر سر فخر سے بلند کردیا،سپیکر میر جان محمد خان جمالی

کوئٹہ (آن لائن)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ پاکستان کپ میں بلوچستان کی ٹیم نیا چیمپئن بن کر سر فخر سے بلند کردیا۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کو خوشی کا موقع فراہم کرنے پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اسپیکر نے کہا کہ صوبے کے عوام ٹیم کی بہترین کارکردگی پر فخر کرتا ہے اور پاکستان کپ کا ٹائٹل صوبے کے نام کرنے والے تمام کھلاڑی داد کے مستحق ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ عبد الواحد بنگلزئی پلیئر آف دی میچ اور حسیب اللہ دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر کے خصوصی داد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا ان کی کارکردگی بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ اپنے بیان میں اسپیکر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔محکمہ اسپورٹس بلوچستان، کھیلوں کے فروغ کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے مربوط کوششوں میں مصروف ہے۔ صوبائی وزیر کھیل عبدلخالق ہزارہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے محکمہ جو اقدامات کر رہی ہیں وہ قابل فخر ہے۔



