پنجاب ایک بار پھر بازی لے گیا۔ایسا کیا ہوا جو دوسرے صوبے پیچھے چھوڑ دیئے؟

لاہور کے میو ہسپتال میں جدید ترین کو آبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتا ح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میوں ہسپتال لاہور میں پاکستان کے جدید ترین کو آبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتا ح کردیا۔مریم  نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکینسر کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی  سب  سے  پہلے  پنجاب میں متعارف کروائی ہے،یہ ٹیکنالوجی بھارت میں بھی نہیں ہے۔مریم نوازکہا2مریضوں کا  جدید ٹیکنالوجی  سےکامیاب آپریشن کیا  جاچکا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے کینسر کے مریضوں کےلیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، چین کے دورے پر اس ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا  اور مشینری پاکستان لانے کی ہدایات کی، کینسر کے مختلف اقسام کے علاج کےلیے مزید مشینری لا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے،کینسر کے علاج کی تربیت کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کو  چین بھجوایا،مستحق مریضوں کا کینسر کاعلاج100فیصد فری ہوگا، مستحق مریضوں کے علاج کے اخراجات حکومت  ادا کرےگی۔

مزید خبریں

Back to top button