پاکستان وائٹ بال ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف براہ راست سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرے گا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان وائٹ بال ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف براہ راست سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرے گا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی شامل،فیلڈنگ کوچ شین مکڈرموٹ، فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ گرانٹ لوڈن بھی شامل،غیر ملکی کوچنگ اسٹاف سہہ ملکی سیریز کے بعد کرسمس اور نیو ایئر کے لئے سالانہ چھٹیوں پر اپنے اپنے وطن واپس چلے گیا تھا،سری لنکا دورے کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کیمپ نہیں لگایا جائے گا،اسکواڈ کے اراکین پاکستان سے 4 اور 5 جنوری کو سری لنکا پہنچیں گے،لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے سری لنکا میں ہی ٹیم کو جوائن کرنے کا بھی آپشن موجود ہے،اسکواڈ میں شامل شاداب خان بی بی ایل جبکہ متعدد کھلاڑی بی پی ایل کھیل رہے ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔



