پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت شروع ہوگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت شروع ہوگئی۔پاکستان سے پہلا برآمدی کنسائمنٹ گوشت ریفریجریٹر ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان تاشقند کیلیے بھیجا گیا ہے۔

 

پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا اور اس کوریڈورسے پاکستان سے پہلا برآمدی کنسائمنٹ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ثناءاللہ ابڑو نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہلی برآمدی کھیپ ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان تاشقند کے لیے منجمد گوشت بھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اشیا کے کنسائمنٹس گوادر، ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کوریڈور کے فعال ہونے سے پاکستان کی ناصرف معیشت کی نمو کی رفتار تیز ہوجائے گی بلکہ پاکستانی بندرگاہوں پر رش بھی بڑھ جائے گا۔

پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا عملی آغاز ٹی آئی آر کے تحت کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز نے ٹی آئی آر کے طریقہ کار کو موثر بناتے ہوئے ٹی آئی آر ٹرانزٹ کے لیے تافتان، رمدان، سوست، گوادر ودیگر اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو فعال کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button