ٹرائی نیشن سریز:سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 115رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے فائنل میچ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔ کوشل مینڈس نے 14 اور نسانکا نے 11 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3،3 اور ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ، وسیم جونیئر کو ڈراپ کردیا گیا ۔ فائنل کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔



