نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں5روپےاضافہ

آٹے اور گیس کے نرخوں میں اضافے کیوجہ سے روٹی مہنگی کرنا پڑی،نان بائی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد روٹی کی قیمت 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے فی عدد ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے تاحال اس اضافے کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، تاہم تندور مالکان نے ازخود نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں نان کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سبزی، پھل اور دالوں کے بعد اب روٹی بھی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی بوری، ایل پی جی گیس اور مزدوری کے بڑھتے نرخوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر حکومت آٹے اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تو روٹی کے نرخ بھی کم کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button