موجودہ حالات میں فلم بنانا مشکل ہے،سید نور

جڑانوالہ (آن لائن)پاکستان کے نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم بنانا مشکل ہے مگر پاکستانی ناظرین کے لیے بڑی محنت کے ساتھ اور ان کے معیار کے مطابق تیر ے باجرے دی راکھی فلم شائقین کو سینما کی طرف واپس لانے میں اپنا کر ادار ادا کر ے گی۔تفصیلات کے مطابق ہدایتکار سید نورکی پر یس کلب میں اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے فلم کے اداکاروں کے ہمراہ پر یس کانفرنس میں سید نور کے ساتھ معروف افتخار ٹھاکر،آغا ماجد،سلیم البیلا ہیں سید نور نے اپنی فلم تیر باجرے دی راکھی کی پروموشن کے لیے پر یس کلب میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلم میں پیار محبت و یکجہتی کا سبق بھی ہے بڑے عر صے کے بعد فلم بین سینما کی طرف آئے گے اس فلم میں نئے چہرے متعارف ہونگے جن میں مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا فلم میں جلوہ گر ہونگی ہیرو عبد اللہ،مصطفیٰ قریشی،اداکارہ خوشبو،اداکاری کے جوہر دیکھائے گی۔فلم عیدالفطر پر سینماوں ریلیز ہو گی،

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button