معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں کی نازیبا ویڈیوز منظرِ عام پر، سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
سوشل میڈیا صارفین اس غیر متوقع انکشاف پر حیرت زدہ ہیں

لاہور (انٹرٹینمنٹ ڈیسک): سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والے ٹک ٹاکر رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ان ویڈیوز میں شامل افراد میں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی شامل ہیں، جن کی برہنہ حالت میں بنائی گئی ویڈیوز ان دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس غیر متوقع انکشاف پر حیرت زدہ ہیں، خاص طور پر ان افراد کے اس دعوے کے بعد کہ وہ مذہبی رجحانات کے حامل ہیں۔ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ان کا تعلق مذہب سے ہے تو پھر ایسی نازیبا ویڈیوز بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
رجب بٹ اور ان کے قریبی ساتھیوں کا مؤقف ہے کہ ان کے موبائل فونز ہیک کیے گئے ہیں اور یہ ویڈیوز کسی نے غیر قانونی طور پر نکال کر وائرل کی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر مختلف آراء گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیوز خود انہی کے موبائل فونز سے بنائی گئیں، اور ممکنہ طور پر انہی کے قریبی افراد نے انہیں لیک کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر متعدد صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو کالز میں موجود ایک شخص خود رجب بٹ ہی ہیں، جنہیں ویڈیوز میں حیدر شاہ کے ساتھ دیکھا گیا۔
دوسری جانب رجب بٹ اور ٹک ٹاکر زارا ملک کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی ایک بار پھر گردش میں ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رجب بٹ دبئی میں زارا ملک کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ اس کے علاوہ، دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جن میں قوالی نائٹ اور مطابقت رکھتی ڈریسنگ جیسی چیزیں شامل ہیں، جس سے ان کے باہمی تعلقات پر شکوک مزید بڑھ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ رجب بٹ اپنی اہلیہ ایمان، جو اس وقت حاملہ ہیں، کو دھوکا دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے رجب بٹ کی جانب سے تاحال کوئی واضح تردید سامنے نہیں آئی۔
یہ صورتحال نہ صرف سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے بلکہ سوشل اقدار، شہرت اور پرائیویسی کے حوالے سے بھی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔



