مداحوں کا حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کرنے کا مشورہ

لاہور(آن لائن)حال ہی میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا اور ان کے کام کو سراہا۔حدیقہ کیانی اور بلال عباس کو دورِ حاضر کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی قرار دیا جارہا ہے جب کہ کچھ پرستار تو دونوں ستاروں کو حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں بلال کے ساتھ ڈرامے میں کام کا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں، بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ روح کی گہرائیوں سے تعلق قائم کرسکتے ہیں، بلال وہ شخص ہیں جن سے میرا اس قسم کا خوبصورت تعلق قائم ہوا’۔حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ بلال ایک ایماندار اور سچا آرٹسٹ ہے جو اپنے کام کی نوعیت کو دل سے سمجھتا ہے، میں اس کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔گلوکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے انہیں بلال عباسی سے شادی کا مشورہ دے دیا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button