لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلے 12 جولائی سے شروع ہوں گے

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیموں کی شرکت کا فیصلہ عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

لاس اینجلس (اسپورٹس ڈیسک): 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کا منظر دیکھنے کو ملے گا، جہاں کرکٹ مقابلے لاس اینجلس اولمپکس کے آغاز سے دو روز قبل 12 جولائی 2028 سے شروع ہوں گے۔

لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی کو متوقع ہے، تاہم کرکٹ مقابلے دو دن قبل ہی میدان میں اتریں گے، جس میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ ایونٹس ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مردوں اور خواتین کی چھ، چھ ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ ٹیموں کی شمولیت کے طریقہ کار پر حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 17 جولائی کو سنگاپور میں ہونے والے اپنے اجلاس میں کرے گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیموں کی شرکت کا فیصلہ عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کو عالمی سطح پر کھیل کی مقبولیت میں اضافے کا ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button