فلم کالکی پر کالک لگ گئی،دیپیکاخود نکلی یا نکالی گئیں،چکرادینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

’کالکی‘کےسیکوئل سے دپیکا کی علیحدگی کے بعد چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوگیا

فلم کالکی پر کالک لگ گئی،دیپیکاخود نکلی یا نکالی گئیں،چکرادینے والی تفصیلات سامنے آگئیں۔فلم ’کالکی‘ کے سیکوئل سے دپیکا پڈوکون کی علیحدگی کے بعد بالی ووڈ میں چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایک طرف بالی وڈذرائع متضاد خبریں پھیلانے میں  مصروف ہیں،بھات بھات کی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں لیکن ہم آپ کو اصل خبر سے آگاہ کریں گے۔
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے خود فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا،ابتدا میں فلم کا مرکزی پلاٹ دپیکا کے کردار کے گرد گھوم رہا تھا تاہم حالیہ دنوں میں سکرپٹ میں تبدیلی کردیا گیا جس کی وجہ سے اداکارہ نے فلم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔کہا یہ جا رہا ہے کہ اداکارہ کا کردار تقریباً ایک کیمیو تک محدود ہو گیاتھااوراسی تبدیلی پر دپیکا حیران رہ گئیں اور مبینہ طور پر اسی وجہ سے انہوں نے پراجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
بالی وڈ کے کچھ ذرائع مختلف کہانی بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ دیپیکا نے فلم چھوڑی نہیں بلکہ دیپیکا کے نخروں کیوجہ سے انہیں فلم سے نکالا گیا۔اداکارہ نےاپنی فیس میں25فیصد اضافے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی روزانہ صرف7گھنٹے کام کرنے کی شرط رکھی۔رپورٹ کے مطابق، فلم سازوں نے ان شرائط پر دپیکا سے بات چیت کی کوشش کی لیکن وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔
دپیکا اپنی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کے دوران25افراد پر مشتمل عملہ لے کر سفر کرتی ہیں۔ اداکارہ نے نہ صرف فائیو سٹار ہوٹل میں قیام بلکہ اپنی پوری ٹیم کے لیے خوراک اور دیگر سہولیات کی مکمل ادائیگی کی بھی شرط رکھی۔ پروڈیوسرز نے ان سے درخواست کی کہ ٹیم کے حجم میں کمی کی جائے، مگر دپیکا نے ان مطالبات میں کوئی لچک نہ دکھائی۔

مزید خبریں

Back to top button