عابد نثار کا پالیسی ریٹ میں یکدم 250 بیسس پوائنٹس کے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

کراچی (آن لائن) ایف پی سی سی آئی کی پاکستان انڈونیشیا بزنس کونسل کے چیئرمین عابد نثارنے پالیسی ریٹ میں یکدم 250 بیسس پوائنٹس کے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اپیل کی ہے کہ وہ معیشت کو نقصان کا باعث بننے والے فیصلوں سے گریز کریں اور موجودہ سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری اداروں اور صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے شرح سود میں نمایاں کمی کا اعلان کریں جبکہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے ضرور مشاورت کی جائے۔انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اپیل میں مزید کہا کہ ملک میں پہلے ہی سیاسی بحران نے کاروباری وصنعتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور ایسی صورتحال میں پالیسی ریٹ کا بڑھنا یقینی طور پر معیشت کو تباہ کرکے رکھ دے گا



