شاہد آفریدی نے اپنی شاپس سے خریداری کرنے والے افراد کیلئے ویڈیو کال پر بات کر نے کااعلان کر دیا

لاہور (آن لائن) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی شاپس سے خریداری کرنے والے افراد کیلئے ویڈیو کال پر بات کر نے کااعلان کر دیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہد آفریدی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز کے حوالے سے بتایا گیا۔شاہد آفریدی کے مطابق مداحوں کیلئے میرا سرپرائز یہ ہے کہ جو بھی شخص شاہد آفریدی شاپس سے 5 سوٹ عید کیلئے یا اس کے بعد خریدے گا، میں اس شخص سے ویڈیو کال پر بات کروں گا۔سابق کپتان نے کہا کہ میں اس شخص کے گھر کے تمام افراد سے بھی ویڈیو کال پر بات کروں گا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button