شاہ رخ خان پہلی بار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کو تیار

ممبئی (آن لائن) بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ پہلی بار معروف فلم ساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس، پی کے اور سنجو‘ جیسی شاہکار فلموں کے ہدایت کار کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔شاہ رخ خان نے اپنی ٹوئٹ میں راج کمار ہیرانی کو مینشن کرتے ہوئے انہیں اپنا سانتا کلاز قرار دیا اور لکھا کہ ’آپ شروع کریں میں وقت پر پہنچ جاؤں گا‘بولی وڈ اداکار نے فلم ساز کے ساتھ پہلی بار کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہمیشہ سیٹ پر ہی رہنے لگیں گے۔شاہ رخ خان نے تصدیق کی کہ وہ راج کمار ہیرانی کے ہمراہ ’ڈنکی‘ میں کام کرتے دکھائی دیں گے، جسے 2023 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔بولی وڈ اداکار نے ٹوئٹ کے ہمراہ اپنی فلم پروڈکشن ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی،جس میں انہیں راج کمار ہیرانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں شاہ رخ خان کو راج کمار ہیرانی کی شاہکار فلموں ’منا بھائی ایم بی بی ایس، پی کے اور سنجو‘ کے پوسٹرز دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے فلم ساز کی فلموں کے پوسٹر دیکھے جانے کے وقت راج کمار ہیرانی وہاں آتے ہیں، جن سے اداکار درخواست کرتے ہیں کہ ان کے لیے بھی سنجے دت، عامر خان اور رنبیر کپور کی طرح کوئی اچھی فلم ہے کیا ان کے پاس؟اداکار کے سوال پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیں کہ ان کے پاس شاہ رخ خان کے لیے ’ڈنکی‘ ہے، جس میں رومانس، کامیڈی اور ایکشن ہوگا۔مختصر ویڈیو میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئندہ سال کرسمس کے موقع پر ’ڈنکی‘ کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button