شادی نہ کرنا یاروپچھتاؤ گے ساری لائف،فیصل رحمان نے سب سچ بتادیا

شادی شدہ لوگ ذمے داریوں کے قیدی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے59سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔
مجھے صرف خود سے محبت ہے
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں،اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی.
شادی شدہ لوگ ذمے داریوں کے قیدی
فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کا جب دل کرتا ہے وہ کہیں بھی سیر کیلئے نکل پڑتے ہیں بغیر یہ سوچے کے ان کے پیچھے کیا ہوگا جبکہ ان کے شادی شدہ دوست انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ذمہ داریوں میں قید ہیں اور باآسانی کہیں جا نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کالکی پر کالک لگ گئی،دیپیکاخود نکلی یا نکالی گئیں،چکرادینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

 

مزید خبریں

Back to top button