سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق کی خبریں

یاد رہے کہ سیف اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی

ممبئی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک): معروف پاکستانی اینکر پرسن مبشر لقمان نے بالی ووڈ جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ازدواجی زندگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی جلد طلاق ہونے والی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں مبشر لقمان کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ سیف علی خان کو "رنگے ہاتھوں” پکڑے جانے کے بعد کرینہ کپور نے خود ان پر حملہ کیا، جس کے بعد دونوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ اطلاعات بھارت میں موجود کچھ صحافتی ذرائع — جنہیں انہوں نے طنزاً "چوہے” کہا — سے موصول ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق سیف علی خان نے قطر کی شہریت اختیار کر لی ہے اور وہاں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں، تاہم کرینہ کپور اس فیصلے سے متفق نہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی نوبت آگئی ہے۔

ابھی تک سیف علی خان یا کرینہ کپور کی جانب سے اس دعوے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ سیف اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر (جہ) ہیں۔ دونوں بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button