سال 2025 میں فن، سیاست، کھیل اور میڈیا سے وابستہ کئی معروف شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سال 2025 میں فن، سیاست، کھیل اور میڈیا سے وابستہ کئی معروف شخصیات کا انتقال ہوا۔

سیاست کے شعبے میں عرفان صدیقی، میاں منظور وٹو، میاں محمد اظہر اور آغا سراج درانی دنیا سے رخصت ہوئے ۔

ماہر معیشت اور پہلی خاتون گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کا انتقال ہوا۔

رواں سال ممتاز شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ اور شاعر تجمل کلیم بھی اس سال دنیا سے رخصت ہوئے۔

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان، حمیرا اصغر، حمیرا عابد علی اور چائلڈ اسٹار عمر شاہ کا انتقال ہوا۔

اس کے علاوہ نامور فنکار انور علی، جاوید کوڈو اور لکی ڈئیر بھی دنیا سے رخصت ہو گئے۔کھیلوں کی دنیا میں سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر خضر حیات کا انتقال ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button