سابق مایہ ناز کرکٹر انتقال کرگئے
افسوسناک خبر

بھارت کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ جوشی انتقال کرگئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ جوشی انتقال کر گئے۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
دلیپ جوشی نے اپنے کیریئر کے دوران بھارت کی جانب سے 33 ٹیسٹ میچز میں شرکت کی اور مجموعی طور پر 114 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اپنے دور کے ایک اہم اسپنر سمجھے جاتے تھے۔

مزید یہ کہ دلیپ جوشی 1982-83 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے، جہاں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
کرکٹ حلقوں میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں بھارتی کرکٹ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے۔



