ایف بی آرنے60ہزارسےزائدجیولرزکاڈیٹااکٹھاکرلیا۔جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ ہوگیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیونےجیولرز پرشکنجہ کسنےکیلئے60ہزارسےزائد جیولرزکاڈیٹھااکٹھاکرلیا۔
21ہزارجیولرزایف بی آر کیساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران21ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔
بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کیخلاف کارروائی شروع کی کردی گئی ہے ۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے900جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان سے ہے۔
ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے،ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، کسی تاجر اور صنعتکار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے،ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔
جم اینڈ جیولرز فیڈریشن لاہور کے چیرمین محمد احمدنے کہا ہے کہ ایف بی آر انسپکشن کے نام پر چھائے مارنے بند کرے اور حکومت ایف بی آر کو اتنی کھلی چھٹی بھی نہ دے کہ کاروباری ماحول خراب ہو جائے۔
Back to top button